مینگلورو، 13 / اگست (ایس او نیوز) باگلکوٹ کا رہنے والا ایک مزدور گھاس کاٹنے کے دوران الیکٹرک شاک لگنے کی وجہ سے موت کا شکار ہوگیا۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق باگوڈی نامی علاقے میں یمونپّا نامی مزدور سیف الدین نامی شخص کے آنگن میں اگی ہوئی گھاس کاٹ رہا تھا اور اس نے وہاں سے گزرتی ہوئی بورویل کی بجلی لائن پر دھیان نہیں دیا ۔ جیسے مشین چلائی گئی تو بورویل کی بجلی کا کیبل مشین میں پھنس گیا اور مشین کے اندر بجلی دوڑ گئی جس کی وجہ سے مزدور کو الیکٹرک شاک لگا اور موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔
بنٹوال پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر لیا ہے۔